Featuredاسلام آباد

جمہوری اور سیاسی طریقے سے عدم اعتماد کو شکست دیں گے : وزیر خارجہ

اسلام آباد: راستے میں رکاوٹ بننا پختہ سیاسی سوچ کی نفی اور پروپیگنڈا ہے ، عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے اور اسے شکست دیں گے

وفاقی وزرا اسد عمر، فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج کا آپشن ہے مگر فی الحال عمل نہیں کریں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے مزاج اور سوچ کو اچھی طرح سمجھتا ہوں، ہمارے اتحادی سیاسی فیصلہ کرتے ہیں، اتحادی کبھی ن لیگ پر بھروسہ نہیں کریں گے ، تحریک انصاف میں ’’مائنس ون‘‘ کی کوئی گنجائش نہیں، سندھ میں گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ نہیں، زرداری کے وزن کے نیچے پوری پارٹی دب رہی تھی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جمہوری اور سیاسی طریقے سے عدم اعتماد کو شکست دیں گے، راستے میں رکاوٹ بننا پختہ سیاسی سوچ کی نفی اور پروپیگنڈا ہے، قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ اتحادی چھوڑ گئے یا چھوڑ جائیں گے، آج بھی یہی کہہ رہا ہوں ہمارے اتحادی ہمیں نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کیا مسلم لیگ ن بھی مائنس ون پر متفق ہوئی تھی؟، زرداری اور بلاول بانی چیئرمین ذوالفقار بھٹو کی جگہ نہیں لے سکتے، عمران خان بانی چیئرمین ہیں ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، پی ٹی آئی میں مائنس ون نہیں ہوسکتا، یہ دماغ سے نکال دیں۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے مکمل طریقے سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، تحریک انصاف نے ڈرانے، دھمکانے کی سیاست نہیں کی، منحرف ارکان واپس نہیں آتے تو آئین کے تحت شوکاز نوٹس ہوگا، آئین کی ضرورت ہے کہ پہلے شوکاز نوٹس ایشو کیا جائے، پارٹی کی طرف سے ڈرانے دھمکانے کی کوئی سیاست نہیں ہے۔

دوسری جانب فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج کا آپشن ہے مگر فی الحال عمل نہیں کریں گے، صدارتی ریفرنس پیر کو دائر کردیا جائے گا، 27 مارچ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close