Featuredدنیا

دنیا کے خوشحال ممالک کی رپورٹ جاری

فن لینڈ ایک بار دنیا کا خوشحال ترین ملک قرار ، افغانستان آخری

فن لینڈ کو دنیا میں سب سے زیادہ خوش رہنے والی قوم قرار دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس سال بھی فن لینڈ کو دنیا کا خوشحال ترین ملک قرار دیا گیا ہے، یہ اعزاز اسے لگاتار پانچویں بار ملا ہے، جبکہ دوسری طرف جنگ سے متاثرہ افغانستان اس فہرست میں آخری نمبر پر ہے۔

ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئٹزر لینڈ اور ہالینڈ ٹاپ 5 میں خوش رہنے والے ممالک میں شامل ہیں، اس فہرست میں امریکہ 16ویں اور برطانیہ 17ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان کا اس فہرست میں 121ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوا، جبکہ بھارت کئی درجے دور 136ویں نمبر پر ہے۔

سربیا، بلغاریہ اور رومانیہ نے پچھلے سال کے مقابلے میں اپنی پوزیشن بہتر کرلی، جبکہ لبنان، وینزویلا اور افغانستان کی مایوسی میں اضافہ ہوا ہے۔

خراب معاشی صورتحال کو منہ دینے والے لبنان کا نمبر 144 ہے، جبکہ زمبابوے ایک درجہ بہتر 143 ویں نمبر پر ہے۔

خیال رہے کہ یہ رپورٹ روس کے یوکرین سے حملے سے قبل تیار کی گئی ہے، جس کے باعث روس کا نمبر 80 اور یوکرین 98 نمبر پر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close