Featuredاسلام آباد
حکمران جماعت کے منحرف اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے 14 منحرف اراکین کو شوکازنوٹس جاری کیے گئے
شوکاز کے متن کے مطابق منحرف اراکین کو وزیراعظم کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا، یہ بھی کہا گیا کہ ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو سے ثابت ہوگیا کہ آپ تمام لوگ پارٹی چھوڑ چکے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 14 منحرف اراکین میں نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض سمیت احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، باسط بخاری کونوٹس جاری کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی جائے گی جبکہ 7 روز تک جواب نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔