Featuredاسلام آباد

عمران خان کو معلوم ہے کہ وہ کھیل ہار گئے ہیں

اسلام آباد : اگر کوئی گنتی پوری کرنے کو تیار نہیں تو آپ انہیں جانور کہہ رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ آپ چاہتے ہیں کہ کوئی آپ کو گنتی پوری کرکے دے، اگر کوئی گنتی پوری کرنے کو تیار نہیں تو آپ انہیں جانور کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گنتی تو نہ 2018, نہ جی بی، نہ سینٹ، نہ ازاد کشمیر کے انتخابات میں پوری تھی۔ نیوٹرل لفظ کی وجہ سے بائس سالہ جدوجہد زمین بوس ہوگئی۔ کبھی ایسا برا حال میں نے کسی ٹانگہ پارٹی کا نہیں دیکھا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو معلوم ہے کہ وہ کھیل اب ہار گئے ہیں۔ عمران خان کو بچانے کوئی نہیں آئے گا۔ عمران خان! آپ کی گیم اب اوور۔ اپنے بندے پورے کرلو تو دس لاکھ لوگوں کو لانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب سینیٹ میں اپنی اقلیت کو اکثریت میں بدلا گیا، اس وزیراعظم نے کیا کِیا تھا۔ وزیراعظم جانے والوں کو لوٹا بھی کہہ رہے اور یہ بھی کہہ رہے کہ میں معاف کردوں گا۔ وزیراعظم مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔ عمران خان تکبر اور غرور کا شکار ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی ملک کو عمران خان کے خلاف سازشیں کرنے کی ضرورت نہیں۔ وزیراعظم عمران خان خود اپنے لیے سازش کے لیے کافی ہیں۔ وزیراعظم نے کل بھارت تک کی تعریف کی۔ وزیراعظم عمران خان جو بائیڈن کی کال کا انتظار کر رہے تھے۔ جب جو بائڈن کی کال نہیں آئی تو خود مختاری یاد آگئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے۔ دوسرے ممالک نے تحائف دیے اور انہوں نے بیچ دیے۔ تحریک عدم اعتماد بغیر کسی مدد سے کامیاب نہیں ہوسکتی۔ چوہدری پرویز الٰہی کو چیف منسٹر پنجاب بنانے کا فیصلہ میرے اکیلے کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہیں۔ آئین کو نہ سمجھنے اور بات نہ ماننے کی سزا آرٹیکل 6 ہے۔ آئین کا حلیہ بگاڑنے پر میں عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close