Featuredاسلام آباد
کہا جارہا ہے پیپلزپارٹی ارکان کو پیسے دے رہی ہے
اسلام آباد: عمران خان کے اپنی جماعت کے لوگ انہیں چھوڑ رہے ہیں۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے پیپلزپارٹی ارکان کو پیسے دے رہی ہے، شہباز شریف وزیراعظم بنیں اور پیسے پیپلز پارٹی دیں؟۔
رہنما پیپلز پارٹی کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خان صاحب نے ہمیشہ لوگوں کو بندوق کی نوک پر رکھا ہے، عمران خان کے ساتھی کہتے ہیں ہم انہیں اسمبلی میں جانے نہیں دیں گے، عمران خان کے اپنی جماعت کے لوگ انہیں چھوڑ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 تاریخ کو ہم نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ،7 دن کے اندر اجلاس بلانا چاہیے تھا انہوں نے نہیں بلایا، 15 مارچ سے پہلے اجلاس بلانا چاہیئے تھا۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے پیپلزپارٹی ارکان کو پیسے دے رہی ہے، شہباز شریف وزیراعظم بنیں اور پیسے پیپلز پارٹی دیں؟۔