Featuredاسلام آباد

ایم کیو ایم نے طے نہیں کیا کہ عدم اعتماد میں کیا کردار ادا کرنا ہے

اسلام آباد:  اس وقت تک کوئی بھی چیز حتمی نہیں ہے، ماضی کے تجربات کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے طے نہیں کیا کہ عدم اعتماد میں کیا کردار ادا کرنا ہے، سب سے ملاقات اور مشاورت جاری ہے، رابطہ کمیٹی جو فیصلہ کرے گی اس سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ اس وقت تک کوئی بھی چیز حتمی نہیں ہے، جب معاہدہ ہوجائے گا تو ہی سامنے آئے گا، شہری علاقوں کی تباہ حالی میں بہتری کیلئے فیصلہ کریں گے، پچھلے ہفتے بلاول نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات مان لیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ سے پہلے پارٹی کا فیصلہ سامنے آجائے گا، ماضی کے تجربات کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close