Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان کو لاہور ٹیسٹ جیتنے کیلئے 351 رنز کا ہدف ملا

 لاہور:آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز مہمان ٹیم آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔

جواب میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنا لیے ہیں اور اسے مزید 278 رنز درکار ہیں۔

چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو امام الحق 42 اور عبداللہ شفیق 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 391 رنزکے جواب میں پاکستانی کھلاڑی 268 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے تھے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-0 سے برابر ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close