Featuredاسلام آباد

یہ ان کی غلط فہمی ہے کہ میں دباؤ میں آجاؤں گا : عمران خان

اسلام آباد: ہم آخر تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں وزیراعظم سے قانونی ٹیم نے بھی ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم آخر تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ ان کی غلط فہمی ہے کہ میں دباؤ میں آجاؤں گا، 27مارچ کو عوام بتادیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close