Featuredپنجاب

اپوزیشن نے عمران خان کو سیاسی طور پر دوبارہ زندہ کر دیا ہے

لاہور : ہمارے پاس بھی اپوزیشن کے لوگ ہیں، جو ووٹ ڈالنے نہیں جائیں گے۔ اپوزیشن کے جو لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے، وہ ذمہ دار لوگ ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی کو برخاست نہیں کر رہے، یہ سوشل میڈیا کی جھوٹی خبریں ہیں۔ ایف آئی اے کو کہا ہے کہ فوج اور عدلیہ مخالف لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے ساتھ ہے۔ پاکستان کی فوج عظیم اور عدلیہ دوراندیش سوچ رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی قانون کا حصہ ہے۔ میں اس بات کا حامی تھا ایمرجنسی لگائی جائے عمران خان نے تجویز رد کر دی۔ میں تو سندھ میں بھی گورنر راج کا حامی تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسپیکر پر منحصر ہے کہ وہ ووٹنگ کب کراتے ہیں۔ روز بہ روز حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔ انتخابات جلدی بھی ہو سکتے ہیں۔ کوئی کہیں نہیں جا رہا۔ عثمان بزدار بھی کہیں نہیں جا رہے ہیں۔ سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہے۔ 10 روز میں سیاست فیصلہ کن ہو جائے گی۔ کوئی ضروری نہیں کہ اگلے 8 دن تک اپوزیشن یکجا رہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پریڈ گراونڈ میں جلسے کی اجازت دے دی ہے۔ عمران خان پاکستان کا عظیم جلسہ کریں گے۔ اپوزیشن نے عمران خان کو سیاسی طور پر دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔  یہ خودداری کی لڑائی ہے۔ یہ ان کی لڑائی نہیں ہے جو اسامہ بن لادن سے پیسے پکڑ لیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ابھی تک لانگ مارچ کا روٹ نہیں بتایا، ن لیگ کے گھر کے اندر لڑائی ہے، مسلم لیگ ن کے جلسے یا لانگ مارچ کی کوئی درخواست نہیں آئی، پھر کوئی شرارت ہو گئی تو وزارت داخلہ ذمہ دار نہیں ہو گا۔ جے یو آئی کو بھی ان کی درخواست کردہ جگہ پر جلسے کی اجازت دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بھی اپوزیشن کے لوگ ہیں، جو ووٹ ڈالنے نہیں جائیں گے۔ اپوزیشن کے جو لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے، وہ ذمہ دار لوگ ہیں۔ جو نسلی اور اصلی ہیں وہ لوگ جمہوریت کے ساتھ قائم ہیں۔ ووٹ کو عزت کی بات کرنے والے چلو بھر پانی میں ڈوب مریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close