لاہور: اپوزیشن شکست اور مایوسی کی گہری دلدل میں جا رہی ہے
حسان خاور کا کہنا تھا کہ قوم آج کپتان کی آواز پر لبیک کہہ رہی ہے، ملک بھر سے عوام کا سمندر اسلام آباد آرہا ہے، قوم اصلی اور نقلی، سچے اور کھرے کو پہچان چکی ہے، کپتان ہی قوم کا مرکز و محور ہیں۔
حسان خاور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن انتشار کی سیاست کرنا چاہتی ہے، ناکام بنا دیں گے، ان کی جائیدادیں اور اولادیں ملک سے باہر ہیں، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن شکست اور مایوسی کی گہری دلدل میں جا رہی ہے، جلسہ ٹھگوں سے پاک ملک کی نئی سمت متعارف کرانے جا رہا ہے۔