عمران خان تم سے قوم کا مطالبہ ہے کہ ہمیں پرانا عمران خان اور نیا پاکستان چاہیے
اسلام آباد : قوم فیصلہ کرچکی ہے کہ آصف زرداری، نواز شریف اور فضل الرحمان کو این آر او نہیں ملے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان کو جھکانے کے لیے اپوزیشن جماعتیں اکٹھا ہوگئیں، انہوں نے وزیراعظم کو پیغام بھجوایا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، چاک کردوں تو اپوزیشن منہ دکھانے کے قابل نہ رہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا اور میرے بیٹے کا ووٹ عمران خان کی امانت ہے، اس میں خیانت نہیں کریں گے، ضمیر کا سواد نہیں کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہ کہتے ہیں خان صاحب تم ہمیں این آر او دے دو تو ہم عدم اعتماد واپس لے لیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ قوم فیصلہ کرچکی ہے کہ آصف زرداری، نواز شریف اور فضل الرحمان کو این آر او نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو بتادیا ہے کہ سازش کہاں تیار ہوئی، کون کون ملوث ہے اور اُن کے ارادے کیا ہیں۔
وزیر خارخہ نے کہا کہ عمران خان تم سے قوم کا مطالبہ ہے کہ ہمیں پرانا عمران خان اور نیا پاکستان چاہیے۔