Featuredپنجاب

ہم اپنی بہتری کا فیصلہ کریں گے، دونوں جانب سے آفرز موجود ہیں: پرویز الہٰی

لاہور : شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری برادران ابھی تک حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

حکومتی وفد اور مسلم لیگ ق کی قیادت کی ملاقات ختم ہوگئی۔ حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے ملاقات کی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلٰی پنجاب بنانے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔

ملاقات کے حوالے سے مونس الہٰی نے کہا کہ ہمارے حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جلد ہی بریک تھرو دیں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم اپنی بہتری کا فیصلہ کریں گے، دونوں جانب سے آفرز موجود ہیں۔ تمام اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ فیصلہ کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری برادران ابھی تک حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ گلے شکوے اپنوں سے ہوتے ہیں۔ جہاں کوئی امید اور رشتہ ہوتا ہے، وہاں ہی گلہ ہوتا ہے۔ رشتہ آج بھی قائم ہے۔ ہماری بہت اچھی اور مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close