Featuredاسلام آباد

عدم اعتماد کی حمایت کرنے والوں کو عوام کا سامنا کرنا پڑے گا: فواد چودھری

اسلام آباد: لندن میں ایک شخص عالمی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مل کر سازش کر رہا ہے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی حمایت کرنے والوں کو عوام کا سامنا کرنا پڑے گا، عمران خان نہیں پاکستان کے عوام کے خلاف سازش ہورہی ہے، کل کے جلسے کے بعد کہنا چاہتا ہوں انہیں 20 کروڑ لوگوں میں سے گزر کر جانا ہوگا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عوام نے عمران خان کی آواز پر لبیک کہا، لندن میں ایک شخص عالمی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مل کر سازش کر رہا ہے، وہ عالمی سازشوں کے پیش نظر لوگوں سے ملاقاتیں کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے رہنما پتلیاں ہیں ان کا سرغنہ لندن میں ہے، عمران خان انٹر نیشنل سازش کو بے نقاب کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close