لاہور: وزیراعظم نے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردیا۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کردیا اور وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرلیا ہے۔
فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعظم عمران خان کے ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ق لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔