بی اے پی کے اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی نے اپوزیشن کے ساتھ اتحاد کا اعلان کردیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بی اے پی کے ایم این ایز کے مشکور ہیں، عدم اعتماد پر بی اے پی کے 4 ایم این ایز ہمارا ساتھ دیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بی اے پی نے فیصلہ پاکستان کے بہتر مفاد میں کیا ہے، اپوزیشن بلوچستان کے عوام کی بھرپور مدد اور تعاون کرے گی، ہم بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے کام کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے تحریک عدم اعتماد پیش کی جس کے بعد اس کے حامیوں اور مخالفین کی گنتی کی گئی، تحریک پیش کرنے پر ایوان میں اپوزیشن کے ارکان نے ڈیسک بجائے اور نعرے لگائے۔
شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس 31 مارچ بروز جمعرات تک ملتوی کردیا اور کہا کہ 31 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شام 4 بجے ہوگا۔