زبردست سیاسی میچ ہے ، عمران خان آخری گیند تک مقابلہ کریں گے
اسلام آباد : عمران خان کو ہٹانے کیلئے انٹرنیشنل سازش ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ زبردست سیاسی میچ ہے۔ عمران خان آخری گیند تک مقابلہ کریں گے۔ حتمی فیصلہ تین اپریل تک ہوگا اور فیصلہ آخری گھنٹے تک جائیگا۔ عمران خان کو ہٹانے کیلئے انٹرنیشنل سازش ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے عالمی طاقتوں کے مال کھائے، انہیں شکست ہوگی۔ ہار جیت سیاست میں ہوتی رہتی ہے۔ جلسے نے ثابت کیا قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ تین اپریل تک ہوگا اور فیصلہ آخری گھنٹے تک جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ ق لیگ ہمارے ساتھ آئے گی۔ انشا اللہ ایم کیوایم بھی ہمارے ساتھ ہے۔ عثمان بزدار کے استعفے پر نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگا۔ سیاست میں بعض لوگ جیت کر بھی ہار جاتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چودھری شجاعت کا فیصلہ برقرار رہے گا۔ چودھری برادران میں بغاوت کی خبر غلط ہیں۔ جو فیصلہ چوہدری شجاعت کا ہوگا، وہی پارٹی مانے گی۔