Featuredپنجاب

عمران خان کا سپاہی ہوں اور سپاہی رہوں گا : عثمان بزدار

لاہور :  وزیراعظم عمران خان میرے قائد ہیں ، عمران خان کا سپاہی ہوں اور سپاہی رہوں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ وزارت اعلیٰ کا منصب وزیراعظم عمران خان اور عوام کی امانت ہے۔ ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا ہے۔ استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور سپاہی رہوں گا۔ پارٹی ہے، وزیراعظم عمران خان ہیں تو باقی سب چیزیں بھی رہیں گی۔ وزیراعظم عمران خان میرے قائد ہیں، ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا۔ مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عہدے کی تمنا نہیں، ہمیشہ وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا۔ وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، اصل پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہوتی ہے۔ ذات سے بڑھ کر ملک و قوم کا مفاد عزیز ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محض عوام کی خدمت کیلئے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا اور دن رات کام کیا ہے۔ عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close