Featuredپنجاب

کوئی سودے بازی نہیں کرینگے، اپوزیشن کا غیر مشرو ط ساتھ دینگے:علیم خان گروپ

لاہور :  پہلے چار سال ایک بے ایمان اور نکمے بزدار کو مسلط رکھا، اب پرویز الہٰی کو نامزد کر دیا۔

علیم خان گروپ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ہر مخلص کارکن کو پرویز الہی کی نامزدگی پر اعتراض ہے۔ اگر نیا پاکستان پرویز الہیٰ بنائیں گے تو تحریک انصاف بنانے کی کیا ضرورت تھی، وہ یہ کام گزشتہ42 سال سے کر رہے ہیں۔

علیم خان گروپ کا کہنا ہے کہ کوئی سودے بازی نہیں کرینگے، اپوزیشن کا غیر مشرو ط ساتھ دینگے، ق لیگ کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ نہیں دیا جائے گا۔

ترجمان علیم خان گروپ میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الہی کو بلاتے تھے، ہم تو انہیں دہرانے کی جسارت بھی نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے چار سال ایک بے ایمان اور نکمے بزدار کو مسلط رکھا، اب پرویز الہٰی کو نامزد کر دیا۔ وہ پی ٹی آئی جانثار جنہوں نے نئے پاکستان میں عمران خان کا ساتھ دیا کیا، اُن 184 ارکان میں سے ایک بھی وزیر اعلیٰ بننے کا اہل نہیں تھا؟

ترجمان نے کہا کہ کمال ہے کہ اب نیا پاکستان پرویز الہی بنائیں گے۔ خان صاحب کیا یہ وہ نظریہ تھا۔ جس کے لئے آپ نے 25 سال جدوجہد کی اور قوم نے آپ پر اعتماد کیا؟

میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ آج حکومت بچانے کی باری آئی تو پنجاب کا وزیر اعلیٰ انہیں نامزد کر دیا، جنہیں آپ چور اور ڈاکو کہتے تھے۔ ترین گروپ کے ساتھی محب وطن اور قوم کا درد رکھنے والے ہیں،امید ہے وہ بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر خان ترین کی پی ٹی آئی کے لئے بہت قربانیاں ہیں، اُن کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close