Featuredاسلام آباد

وزیراعظم اکثریت کھو بیٹھے ، شیخ رشید اب نظر نہیں آرہا : رانا ثناءاللہ

اسلام آباد : اب وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے یا استعفیٰ دے۔

رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان صدر میں بیٹھے شخص کو اپنی صدارتی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے فیصلہ کرنا چاہیے۔ وزیراعظم اپنی اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔ شیخ رشید اب نظر نہیں آرہا ہے۔ اب وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے یا استعفیٰ دے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے سیاسی سمجھ بوجھ کا اظہار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے بھی تمام حقیقت پسندی سے کام لیا۔ یہ کراچی کے عوام کے لیے ایک خوشگوار تحفہ کے مترادف ہوگا۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تکبر سے جو کہتا تھا کہ میں فلاں کو نہیں چھوڑوں گا، اب وہ کہے گا کہ مجھے چھوڑ دو۔ ساڑھے تین سال نااہل ٹولے کا مسلط کیے جانا ایک سانحہ تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close