Featuredاسلام آباد

وزیراعظم سیاسی بونوں اور انکے پیچھے جو بھی ہیں ان کا مقابلہ کریں گے:شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم کی لڑائی اس سامراج سے ہے جو حکومتیں بناتا اور گراتا رہا ہے۔

شہباز گل کا کہنا ہے کہ استعفیٰ دینے کی وزیراعظم عمران خان نے پیشکش نہیں کی، وزیراعظم نے ان سے کوئی راستہ نہیں مانگا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مراسلہ 7 تاریخ کو آیا کسی ملک کو ڈکٹیٹ کرنے کی ایسی نظیر نہیں ملتی، کچھ صحافی حضرات سوچ رہے تھے کہ ایسا ہوسکتا ہے یا نہیں، کچھ صحافیوں کو اعتماد تھا کچھ کو نہیں تھا، نامور صحافی کہہ رہے ہیں بیرونی قوتیں عمران خان کو ہٹانا چاہتی ہیں، جن صحافیوں کو شک وشبہ تھا وہ بھی کھل کر بات کررہے ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس ملک کیلئے بہت کچھ کیا ہے، باہر کے ملک سے بیٹھ کر کہا جاتا ہے ہر صورت عمران خان کو ہٹانا ہے، دھمکی دی جاتی ہے نہ ہٹایا تو خطرناک نتائج کیلئے تیار ہوجائیں، وزیراعظم کی لڑائی اس سامراج سے ہے جو حکومتیں بناتا اور گراتا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ دینے کی وزیراعظم عمران خان نے پیشکش نہیں کی، وزیراعظم نے ان سے کوئی راستہ نہیں مانگا، وزیراعظم سیاسی بونوں اورانکے پیچھے جو بھی ہیں ان کا مقابلہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close