Featuredاسلام آباد

عمران نیازی کو اپوزیشن کوئی این آر او نہیں دے گی

اسلام آباد: عدم اعتماد سے متعلق اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس ہوا

اجلاس میں سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں 172 ارکان اسمبلی نے شرکت کی، متحدہ اپوزیشن نے نمبرز گیم پورے ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عمران نیازی کو اپوزیشن کوئی این آر او نہیں دے گی، گمراہ کن خبریں متحدہ اپوزیشن کے فیصلے کو تبدیل نہیں کراسکتی، عمران خان وزیراعظم کے منصب پر غیرآئینی طور پر قابض ہیں، اعلامیہ

اعلامیے کے مطابق حکومت ایک لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کی دھمکیاں دے رہی ہے، عمران نیازی اکثریت کھوچکے ہیں، ملک کو تصادم، انتشار او رافراتفری سے دوچار کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close