لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔