کراچی: کسی اور کو ایم کیو ایم کو دفن کرنے کی ضرورت نہیں ہے، سات افراد کے ٹولے نے پوری تنظیم کو دفنانے کی تیاری کرلی ہے۔
قاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم فیصلوں پر آج میں مجبوراَ اِنا للہ وانا الہہ راجعون کہتا ہوں۔
ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک کی وجہ سے اسلام آباد میں لکی ایرانی سرکس لگا ہے، ہمارا سیاسی طرز عمل میں اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہوگیا ہے، آج ہر چیز برائے فروخت ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھیوں کے طرز عمل کو دیکھ کر افسوس ہورہا ہے، کسی اور کو ایم کیو ایم کو دفن کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے سات افراد کے ٹولے نے پوری تنظیم کو دفنانے کی تیاری کرلی ہے۔