Featuredاسلام آباد

ہم وزیراعظم کو جمہوری طریقے سے نکال رہے ہیں : بلاول

اسلام آباد: پہلے وزیراعظم کہتے تھے کہ ہاروں گا نہیں اب کہتے ہیں ہار تسلیم نہیں کروں گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا اسلام آباد کہنا تھا کہ کل ہماری سحری نئے پاکستان میں ہوگی، افطاری تک ہم پرانے پاکستان میں داخل ہوجائیں گے، اب وقت آگیا ہے کہ آپ باعزت راستہ اپنائیں، کپتان کو اب اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کپتان کو پہلے ہی مستعفی ہوجانا چاہیے تھا، ہارا ہوا شخص کوشش کرے گا تصادم اور بے امنی ہو، یہ پارلیمان کے اندر اور باہر فساد پیدا کرنے کی کوشش کریں گے، ہم موجودہ وزیراعظم کو جمہوری طریقے سے نکال رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ بے روزگاری، مہنگائی اور غربت کی وجہ سے پریشان ہیں، اصلاحات کے بعد الیکشن کی طرف جائیں گے، تحریک انصاف کے وزیراعظم نے ٹی وی پر آکر احتجاج کی کال دی، ارکان کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ کل ٹائیگر فورس کو پارلیمنٹ تک پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے وزیراعظم کہتے تھے کہ ہاروں گا نہیں اب کہتے ہیں ہار تسلیم نہیں کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close