Featuredپنجاب

عمر سرفراز چیمہ گورنر پنجاب مقرر

اسلام آباد: چوہدری سرور کو مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کی شکایت پر برطرف کیا گیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنٹ ٹوئٹر پیغام کے ذریعے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر آگاہ کیا تھا کہ چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری سرور کو مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کی شکایت پر برطرف کیا گیا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ چوہدری سرور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کے لیے مہم چلا رہے تھے اور وہ وزارتِ اعلیٰ کے منصب کے لیے پرویز الٰہی کی مخالفت کررہے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close