کراچی: اب قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ آئین کی تکریم اور سپریمیسی کو برقرار رکھے گی۔
شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت ان سب پر غداری کے مقدمات درج ہونا چاہیے، اب قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔
پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور اس کی ٹیم نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں، آرٹیکل 6 کے تحت ان سب پر غداری کے مقدمات درج ہونا چاہیے۔
شرمیلا فاروقی نے مزید کہا کہ اب قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ آئین کی تکریم اور سپریمیسی کو برقرار رکھے گی۔