Featuredاسلام آباد
عمران نیازی اور اس کے حواریوں نے کھلی آئین شکنی کی
اسلام آباد: عمران خان اور اس کے حواری آرٹیکل 6 کی پکڑ میں آگئے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عمران خان کو آئین اور جمہوریت کا غدار قرار دے دیا۔
شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی اور اس کے حواریوں نے کھلی آئین شکنی کی، عمران خان اور اس کے حواری آرٹیکل 6 کی پکڑ میں آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد کردی
ان کا کہنا تھا کہ شخصی اقتدار کو غیر آئینی طول دینے کیلئے آئین پر حملہ کیا گیا، عمران نیازی ملک کو انکارکی میں دھکیل چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان ملک کو بحران سے بچا سکتے ہیں۔