Featuredاسلام آباد

تحریک عدم اعتماد بیرون ملک کی سازش تھی

اسلام آباد: اپوزیشن کو ابھی تک سمجھ نہیں آرہی کہ ہوا کیا ہے، سب کو کہا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کو بیرونی سازش سے آگاہ کردیا تھا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے واضح کہا خط بیرونی سازش ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ابھی تک سمجھ نہیں آرہی کہ ہوا کیا ہے، سب کو کہا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے، نیشنل سیکیورٹی کونسل کو بیرونی سازش سے آگاہ کردیا تھا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے واضح کہا خط بیرونی سازش ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف سمیت تینوں سروسز چیف موجود تھے، بیرونی طاقتیں کسی آزاد ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد بیرون ملک کی سازش تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close