Featuredدنیا

پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا

لندن: عمران خان اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں

نواز شریف نے نئی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ہوئے جنونی شخص نے آج آئین کو پاؤں تلے روندا ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ’اپنی انا کو ملک و قوم پر مقدم رکھنے والے عمران خان اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں جن پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے‘۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close