Featuredپنجاب

شکست نظر آنے پر یہ میدان چھوڑ کر بھاگ گئے : علیم خان

لاہور: جس کا حق ہے اس کو اقتدار ملنا چاہیے کیونکہ یہ ہی جمہوریت کی پائیداری دار منتقلی ہے۔

علیم خان نے کہا ہے کہ شکست نظر آنے پر یہ میدان چھوڑ کر بھاگ گئے، جس طرح کا رویہ اختیار کیا گیا وہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ یہی تھا کہ کھل کر میدان میں آتے، وکٹیں اٹھا کر بھاگنے والا رویہ نہیں اپنانا چاہیے۔

علیم خان نے کہا کہ جس طرح کا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے، کہانی بنتی ہے اور ختم ہوتی ہے یہ اللہ کے اختیار میں نہ کہ پرویز الٰہی کے اختیار میں، پرویز الٰہی صاحب ہمارے بزرگ ہیں مگر اقتدار کے نشے میں انسان غلط کام کردیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری تمام قائدین سے گزارش ہے کہ شفاف الیکشن ہونے دیں، جو جس کو ووٹ ڈالنا چاہتا ہے اسے اختیار ملنا چاہیے، سب کے سامنے کھیل جاری رہنا چاہیے، جس کا حق ہے اس کو اقتدار ملنا چاہیے کیونکہ یہ ہی جمہوریت کی پائیداری دار منتقلی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close