Featuredسندھ

عمران سمجھ رہا تھا کہ پاکستان پر حکمرانی کا حق تاحیات اس کے پاس ہے

کراچی : عمران، صدر مملکت ، اٹارنی جنرل ، اسپیکر سب آئین شکن اور غدار ہیں۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران سمجھ رہا تھا کہ پاکستان پر حکمرانی کا حق تاحیات اس کے پاس ہے، اس وقت عمران سے بڑا کوئی ملک دشمن نہیں، عمران سرٹیفائیڈ غدار ہے۔ پہلی بار سویلین حکومت نے آئین توڑا، یہ جھوٹا اور بدکردار آدمی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ  نے کہا کہ عمران نے کہا میرے پاس ٹرمپ کارڑ اور سرپرائز ہے۔ اپنے جلسے میں کہا کہ خط ہے۔ اس نے پھر سب پر ملک دشمنی کے الزامات لگا نے شروع کردیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران، صدر مملکت ، اٹارنی جنرل ، اسپیکر سب آئین شکن اور غدار ہیں۔ عدالتوں کے فیصلے ہمیں پسند ہوں نہ ہوں ماننے پڑتے ہیں۔ انیس سو تہتر کے آئین کو پہلے فوجی آمروں نے توڑا ہے۔ مگر پہلی بار سویلین حکومت نے آئین توڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں اسپیکر کی رولنگ پر عدالت سوال نہیں کرسکتی ہے۔ کہیں نہیں لکھا کہ اسپیکر آئین سے بالا ہے اور شہنشاہ عالم ہے۔ اگر کوئی ایسی تشریح آجاتی ہے کہ اسپیکر جو کر لے عدالت نہیں پوچھ سکتی تو نہایت خطرناک بات ہوگی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ فوجی آمروں نے اپنی مرضی کے فیصلے کروا کر اپنی حکومتوں کو تحفظ دیا۔ عدالتوں کو اختیار ہے کہ آئین کے دائرے میں رہ کر فیصلہ کرے۔ حکومتوں اور عدالتوں کو ماورائے آئین فیصلے کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ صدر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے آئین کو توڑا ہے۔ ملک کے کسی ادارے کو لاتعداد اختیارات حاصل نہیں ہیں۔ پاکستان کی تاریخ کا اہم اور تاریخی موڑ ہے۔ اگر یہ مثال بن گئی تو ہم اپنی نسلوں کے لیے کیسا ملک چھوڑ کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو گزشتہ انتخابات میں ایک کروڑ اڑسٹھ لاکھ ووٹ ملے، دیگر جماعتوں کو ساڑھے تین کروڑ ووٹ ملے۔ عمران کا کوئی حق نہیں کہ کسی پر غداری کے الزامات لگائے۔ دنیا بھر میں ڈپلومیٹس ہر کسی سے ملتے ہیں، مجھ سے بھی بہت سے سفیر ملتے ہیں۔ کسی سے ملاقات کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ملک سے غداری ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کو خطرناک راستے پر لیکر جارہا ہے۔ عمران خان اپوزیشن ممبران پر تشدد کے لئے لوگوں کو اکسا رہا ہے۔ نبی کریم کی مثالیں دیتے ہو تمہارے بچے کہاں پڑھتے ہیں؟ یہ جھوٹا اور بدکردار آدمی ہے۔ کوئی آدمی نشہ کرتا ہو، زنا کرتا ہو، پھر مذہب درس دے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کے اپنے لوگوں نے جو ان کے بارے میں کہا وہ ریکارڈ پر ہے۔ علیم خان اور گورنر کون ہیں وہ ان کے قریبی تھے۔ عمران لوگوں کو تشدد پر اکسا کر اسے جہاد کا نام دے رہا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے یہودی سالے کی مئیر لندن کے لیے پاکستانی نژاد صادق خان کے خلاف مہم چلائی تھی۔ عمران کے بچے کہاں پل رہے ہیں؟ اس نے بش کے جیتنے پر نفل پڑھے، مودی کی فتح پر خوش ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل چھ کے تحت عمران اور دیگر ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ اگر ایسا نا ہوا تو خطرناک مثال قائم ہوگی۔ آئین کہتا ہے کہ ریاست سے وفاداری ہر شہری کا بنیادی فرض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس شروع ہوتے ہی فواد چوہدری کو بولنے کی اجازت دی تو اس نے فورا اردو میں لکھا پرچہ پڑھنا شروع کردیا۔ اس کے ختم کرتے ہی ڈپٹی اسپیکر نے فورا رولنگ دے دی۔ اگر یہ رولنگ ختم نہ ہوئی تو دو سو اراکین اسمبلی اور ان کے کروڑوں ووٹرز غدار قرار پائیں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ جو مرضی آئے کر لیں، آئین کہتا ہے عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد وزیراعظم اسمبلی نہیں توڑ سکتا۔ ریاست سے وفاداری ہر شہری پر فرض ہے آئین پر عمل لازم ہے۔

سعید غنی نے سپریم کورٹ کے ججز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معزز جج صاحبان بحث کیوں نہیں ہوئی کو چھوڑیں، یہ دیکھیں کہ دو سو ممبران کو غدار قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جنونیوں کی کمی نہیں ہے۔ کسی کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے آئین توڑا عبرت کا نشان بنایا جائے۔ اگر یہ کہا گیا کہ نوے دن میں الیکشن کروایا جائے۔ تو الیکشن کمیشن کہہ چکا ہے کہ الیکشن کروانا ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی ملک نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کام کیا ہے تو ہر کسی کو خلاف کھڑے ہونا چاہیے۔ عمران سمجھ رہا تھا کہ پاکستان پر حکمرانی کا حق تاحیات اس کے پاس ہے۔ عمران کی انا پرستی کے باعث یہ سارا تماشہ ہوا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان خود غرض، بے حس ہے، اس کی سیاست اور معاشرے میں کوئی جگہ نہیں بنتی ہے۔ اس وقت عمران سے بڑا کوئی ملک دشمن نہیں، عمران سرٹیفائیڈ غدار ہے۔ ججز معاملات کی حساسیت کو زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم نے موجودہ حکومت کو ہٹانے کے لیے آئینی طریقہ اختیار کیا۔ اگر یہ سازش تھی تو عمران نے خود اسے کامیاب بنایا۔ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی شروعات دو ہزار بیس میں ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران بی بی اور فرح گجر کی کرپشن چھپانے کے لیے غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹ رہا ہے۔ پنجاب میں ہر سرکاری افسر کے الگ الگ ریٹ لگے تھے، عمران سب سے کرپٹ وزیر اعظم تھا۔ عمران چاہتا ہے ملک میں انارکی اور خونریزی ہو۔ عمران پاگل شخص ہے، اپوزیشن والے بالغ سیاست دان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوگئی تو ہمارا تو ٹارگٹ پورا ہوا، مگر ہم آئین کی پامالی پر سراپا احتجاج ہیں۔ عمران کے کہنے پر دو چار سو لوگ نکلتے ہیں، اپوزیشن نے کال دے دی تو لاکھوں لوگ باہر نکل آئیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close