Featuredسندھ

لوگ دیکھ رہے ہیں ، سلیکٹڈ راج ختم : بلاول بھٹو

عمران خان کی حکومت گئی ، عمران خان کا کوئی بھی اقدام اب ان کو بچا نہیں پائے گا۔

بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ بغاوت کرنے میں 30 سیکنڈ لگتے ہیں تو اسے ختم کرنے میں بھی 30 سیکنڈ لگیں گے، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے برابر ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید لکھا ہے کہ گزشتہ ہفتےاسلام آباد میں آئین شکنی کی گئی، انتخاب کےدن ڈپٹی اسپیکرپرپنجاب اسمبلی کے دروازے بند کردیے گئے اور عوامی ایوان کے گرد خاردار تار لگا دیے گئے ہیں۔


بعد ازاں بلاول بھٹو نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کا کوئی بھی اقدام اب ان کو بچا نہیں پائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت گئی ، سلیکٹڈ راج ختم، لوگ دیکھ رہے ہیں تاریخ میں لکھا جائے گا کہ کیسےغیر جمہوری طریقے سے عمران خان کولایا گیا اور جاتے جاتے انہوں نے آئین کو آگ لگا دی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close