لاہور: معاشی طور پر ہم تباہ ہوگئے تو کسی کو کوئی عالمی سازش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ملک کے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کی خبریں عالمی میڈیا سے آرہی ہیں، عالمی میڈیا کی خبریں اضطراب اور پریشانی کا باعث ہیں، اصل خطرہ یہ ہے کہ خدانخواستہ ملک ڈیفالٹ کرگیا تو کیا ہوگا؟۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران نیازی ہوں گے، معاشی طور پر ہم تباہ ہوگئے تو کسی کو کوئی عالمی سازش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اصل سازش اندر سے حکومت کرچکی ہے، عدم استحکام جاری رہا تو ڈالر200 روپے سے اوپر چلا جائے گا۔