کراچی: میاں نواز شریف نے ٹیلیفون کال پر عدالت عظمی کے فیصلے پر مبارکباد دی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کی خوشی میں ایم کیو ایم کی جانب سے جمعے کی شب شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی جائیں گی اور عائشہ منزل پر رات دس بجے ایم کیو ایم کےکنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنما ء خطاب کریں گے۔
دریں اثناء ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کوجمعرات کی شب سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ٹیلیفون کال پر عدالت عظمی کے فیصلے پر مبارکباد دی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
خالد مقبول صدیقی نے میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آگے بھی ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا، کنوینر ایم کیو ایم نے انکی خیریت دریافت کی اور میاں نواز شریف کی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔