Featuredاسلام آباد

آئین ہی مقدس ہے اور آئین ہی سپریم ہے، انشاءاللہ جمہوریت مضبوط اور مستحکم ہوگی

اسلام آباد: امید ہے عمران خان بطور قائد حزب اختلاف جمہوری کردار ادا کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آئین ہی مقدس ہے اور آئین ہی سپریم ہے، انشاءاللہ جمہوریت مضبوط اور مستحکم ہوگی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان قائد حزب اختلاف ہوں گے اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بننے پر خوش آمدید کہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے عمران خان بطور قائد حزب اختلاف جمہوری کردار ادا کریں گے۔

قبل ازیں سابق صدر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے قوم آئین کی فتح پر مبارکباد دی۔ آصف زرداری نے کارکنان کو ہدایت دی کہ ہر شہر، گاؤں میں جشن منائیں اور خیرات کریں۔

شریک چیئرمین پی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ آئین ہی مقدس ہے اور آئین ہی سپریم ہے، انشاءاللہ جمہوریت مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close