Featuredاسلام آباد
عدالت نے ثابت کردیا ملکی سالمیت آئین کی عملدرآمد اور حکمرانی میں ہے۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے
سینیٹر شیری رحمان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، آئین اور جمہوریت کے استحکام کیلئے نظریہ ضرورت کو دفن کرنا ضروری تھا، عدالت کا فیصلہ سب کے لیے پیغام ہے کہ آئین سے بالاتر کوئی بھی نہیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی رولنگ اور اسمبلی تحلیل کرنے کا عمل غیر آئینی تھا، شکست سے بچنے کیلئے آئین کی ایک بار نہیں 3 بار خلاف ورزی کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا آئین اور جمہوریت کی تاریخی جدوجہد میں کوئی کردار نہیں، تحریک انصاف آئین کی اہمیت سے واقف ہی نہیں، عدالت نے ثابت کردیا ملکی سالمیت آئین کی عملدرآمد اور حکمرانی میں ہے۔