Featuredاسلام آباد

میں اسمبلی میں جھاڑو پھرتا دیکھ رہا ہوں

اسلام آباد: عمران خان کو کہہ چکا ہوں آخری آپشن ہے استعفے دے دیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان سمیت کئی رہنماؤں پر مقدمات بنتے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے نجی نیوز چینل سےگفتگو میں کہا کہ میں اسمبلی میں جھاڑو پھرتا دیکھ رہا ہوں ، موجودہ بحران کا حل صرف الیکشن ہیں۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ عمران خان سمیت کئی رہنماؤں پر مقدمات بنتے دیکھ رہا ہوں ۔

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ عمران خان کو کہہ چکا ہوں آخری آپشن ہے استعفے دے دیں۔

اپنے بیان میں وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ کہتے رہے استعفے دے دو، اسمبلی توڑ دو، ایمرجینسی لگادو، گورنر راج لگادو، کہ اس وقت بھی وہ ٹھیک تھے اور آج بھی کہتے ہیں ہمیں یک زبان ہو کر مستعفی ہوجانا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close