Featuredاسلام آباد

شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

اسلام آباد: قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

شہباز شریف نے خود وزارتِ عظمی کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔

خواجہ آصف اور رانا تنویر شہباز شریف کے تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ ہیں۔

شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے وقت ان کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی، نوید قمر، محسن داوڑ، ایاز صادق، سعد رفیق اور خواجہ آصف تھے۔

اس سلسلے میں میاں شہباز شریف نے خود بھی دیگر ارکان کے ساتھ سیکریٹری قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے 13 کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے شہبازشریف کے کاغذاتِ نامزدگی وصولی کی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب وزارتِ عظمیٰ کے لیے شاہ محمود قریشی کے 4 فارمز قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائے گئے ہیں۔

عامر ڈوگر اور علی محمد خان ان کے تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ ہیں۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو دوپہر 2 بجے ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close