Featuredاسلام آباد
نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق نئے وزیرِ اعظم کا الیکشن کل ہو گا، جبکہ اجلاس کا وقت بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو دوپہر 2 بجے ہو گا۔
اس سے پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب قومی اسمبلی نے عمران خان پر عدم اعتماد کر دیا جس کے بعد عمران خان پاکستان کے وزیرِ اعظم نہیں رہے۔
تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد کے حق میں 174 ووٹ آئے، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا۔
پارلیمنٹ نے عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کے منصب سے فارغ کر دیا۔