Featuredسندھ

گورنر سندھ کا استعفیٰ دینے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ اس وقت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے اجلاس میں شریک ہیں۔

گورنر سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کراچی واپسی پر اپنا استعفیٰ بھجوائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہی گورنر پنجاب مقرر کیے جانے والے عمر سرفراز چیمہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ نئے وزیرِ اعظم کے حلف اُٹھاتے ہی گورنر پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

دوسری جانب عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔

 

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close