Featuredاسلام آباد

عوام نے جان لیا یہ غیر ملکی سازش کے تحت آرہے ہیں : عمران خان

اسلام آباد : ان کے خلاف سیاسی لڑائی عوام کے ساتھ سڑکوں پر لڑیں گے۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جس آدمی پر 16 ارب اور 8 ارب روپے کے کرپشن کیسز ہوں اسے جو بھی وزیر اعظم سلیکٹ اور الیکٹ کرتا ہے اس سے بڑی ملک کی توہین نہیں ہوسکتی۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ وہ کسی صورت اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے، اکیلے بھی رہ گئے تو استعفیٰ دیں گے، ان کے خلاف سیاسی لڑائی عوام کے ساتھ سڑکوں پر لڑیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ غیر ملکی سازش اوراندرونی میر جعفروں کی وجہ سے حکومت توڑی گئی، عوام نے جان لیا یہ غیر ملکی سازش کے تحت آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل رات سب کو سمجھ آگئی ہوگی کہ پی ٹی آئی کی طاقت کیا ہے، ان کے ساتھ بیٹھنے کا مطلب غیر ملکی سازش کو قانونی ماننا ہوگا، خون کے آخری قطرےتک ان کے خلاف مزاحمت جاری رہےگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close