Featuredاسلام آباد

جی ڈی اے کا اپوزیشن بنچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد : جی ڈی اے کی جانب سے سائرہ بانو کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا قوی امکان ہے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے قومی اسمبلی ایوان سے متعلق حکمت عملی طے کر لی۔ جی ڈی اے کا اپوزیشن بنچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جی ڈی اے قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کو ایوان میں ٹف ٹائم دیا جائے گا۔ حکومت کے ہر غلط اقدام پر آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔

سائرہ بانو کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا قوی امکان ہے۔ جی ڈی رہنماء کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں حکومت میں ہیں، صرف جی ڈی اے اپوزیشن میں ہے۔ جی ڈی اے ایوان میں بطور اپوزیشن بھرپور کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ جی ڈی اے کے قومی اسمبلی میں تین ارکان ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close