عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ، عالمی طاقتیں عمران خان کی جان لے سکتی ہیں
پشاور : اوورسیز پاکستانیوں نے ری ایکشن ظاہر کیا، لوگ پاسپورٹ پھاڑ رہے ہیں۔
شیخ رشید نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وہ دعوے کررہے ہیں کہ ہمارے ووٹوں سے حکومت بنی ہے۔ اب اس ملک میں یقیناً ڈالروں کی بارش ہوگی۔ لوگ ان کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے اتوار کو میرے دفتر سے فائلیں اٹھائیں ہیں۔ جس دن ان پر فرد جرم عائد ہونی تھی، اسی دن حلف اٹھایا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عالمی طاقتیں عمران خان کی جان لے سکتی ہیں۔ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ عمران خان گردن اٹھا کر آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ری ایکشن ظاہر کیا، لوگ پاسپورٹ پھاڑ رہے ہیں۔ وہ نسلی اور اصلی نہیں ہوتا جو برے وقت میں ساتھ نہ کھڑا ہو۔ جو منحرف ہوئے وہ کس منہ سے ملک میں سیاست کرینگے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو اپنا استعفیٰ لکھ کر دے چکا ہوں۔ انہیں کرائے کی اپوزیشن منگوانی پڑے گی۔ یہ کہتے تھے سلیکٹڈ حکومت ہے الیکشن کراؤ۔ ہم کہہ رہے ہیں یہ امپورٹڈ حکومت ہے الیکشن کراؤ۔ لوگ الیکشن دیکھ رہے ہیں ان کی کوشش ہے کہ حکومت لمبی چلے۔