کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے فیصلے سے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے مخلوط حکومت کے ساتھی رہنماؤں سے حکومت کی تشکیل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے سے وزیر اعظم شہباز شریف کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔