لاہور: کمیٹی کی سفارشات پر ن لیگ کے 10 ارکان کی رکنیت معطل، ان تمام ارکان کو اسمبلی میں ووٹنگ کیلئے داخلے سے روک دیا جائے گا۔
ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ن لیگ کے سرکردہ ارکان کیخلاف خفیہ کارروائی کر ڈالی، سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کمیٹی کی سفارشات پر ن لیگ کے 10 ارکان کی رکنیت معطل کردی، وزیراعلی کے چناؤ کے دن پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ان 10 ارکان کو معطل کر دیا جائے گا۔
ارکان میں رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر، سمیرا کومل، عظمیٰ بخاری، خلیل طاہر سندھو، زیب النسا اعوان، رانا لیاقت، صبا صادق، راحیلہ خادم حسین اور طارق مسیح گل کا نام شامل ہے۔
ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ توڑ پھوڑ پر معطلی کا پہلا لیٹر 6 اپریل کو دوسرا لیٹر 7 اپریل کو جاری کیا گیا تھا، بغیر سنے اور بتائے ہی ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کیا گیا، ان تمام ارکان کو اسمبلی میں ووٹنگ کیلئے داخلے سے روک دیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ان ارکان کا معطلی کا اعلان وزیر اعلیٰ کے چناؤ کے دن کیا جائے گا۔