کراچی: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بابائے قوم کے مزار پر حاضری دے کر خراج عقیدت پیش کیا، قائداعظم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کے سی آر کو سی پیک کا حصہ بنانے کی کوشش کریں گے، کوشش کریں گے پاکستان کیلئے مل کر کام کریں، کراچی میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو بھی حل کریں گے، وفاقی حکومت سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔