Featuredاسلام آباد
شہباز شریف جمہوری انداز اور ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم منتخب ہوئے : شازیہ مری
اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے للکار کر عمران نیازی کو اقتدار سے نکالا ہے
ترجمان پیپلز پارٹی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ شہباز شریف جمہوری انداز اور ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم منتخب ہوئے، بلاول بھٹو زرداری نے للکار کر عمران نیازی کو اقتدار سے نکالا ہے، بلاول بھٹو نے 27 فروری کو عمران خان کو اقتدار چھوڑنے کی وارننگ دی تھی، بلاول بھٹو نے کہا تھا عمران خان اقتدار چھوڑ دیں ورنہ عدم اعتماد کی تحریک آئیگی۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے اتحادیوں کا اعتماد کھو چکے تھے، یہودیوں اور بھارتیوں سے چندہ لینے والا کہہ رہا ان کے خلاف سازش ہوئی ہے، قومی اداروں کے خلاف بیان بازی مودی کا ایجنڈا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کی نگہبانی کرے، عمران خان آئین سے انحراف کر رہے تھے اس وجہ سے عدالتیں کھلیں، اگر امریکا اور یورپ سے پاکستانی نکالے گئے تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔