Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی کے 123 اراکین کے استعفے منظور

اسلام آباد: قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور کرلیے۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بطور قائم مقام اسپیکر پی ٹی آئی کے 123 اراکین کے استعفے منظور کرلیے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں قاسم سوری نے کہا کہ بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصول ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو رولز اور ضابطے کے تحت منظور کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close