Featuredپنجاب

پرویز الٰہی کو شکست نظر آرہی ہے اس لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں : عظمیٰ بخاری

لاہور: ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے تھے 16اپریل کا اجلاس غیر آئینی ہے، آج لاہور ہائیکورٹ نے اس پر مہر لگادی ہے

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی بھی عمران خان کی طرح چنتخب وزیر اعلیٰ بننے کےلئے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں، تحریک انصاف اور پرویز الٰہی کی دونمبریوں کی گنتی پوری ہے لیکن ارکان کی گنتی نہیں پوری۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تفصیلی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلے میں واضح کہا پرویز الٰہی وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں سپیکر کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتے، اب لاہور ہائیکورٹ نے بھی کہہ دیا اسمبلی میں توڑ پھوڑ معمولی نوعیت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے تھے 16اپریل کا اجلاس غیر آئینی ہے، آج لاہور ہائیکورٹ نے اس پر مہر لگادی ہے، وزیراعلیٰ کا امیدوار شخص کسی صورت ڈپٹی سپیکر کے اختیارات نہیں ختم کرسکتا، پرویز الٰہی کو شکست نظر آرہی ہے، اس لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پرویز الٰہی کی دونمبریوں کی گنتی پوری ہے لیکن ارکان کی گنتی نہیں پوری، حمزہ شہباز پر 199 ارکان پنجاب اسمبلی مکمل اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں، 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز ہی واضح برتری سے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونگے۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی بھی عمران خان کی طرح چنتخب وزیر اعلیٰ بننے کے لئے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں، پرویز الٰہی کی سرکاری خرچے پر افطاریاں اب کسی کام نہیں آنے والی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close