لاہور : جتنا چاہے پھڑپھڑا لو، پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو آج انشاءاللّہ مل کر رہے گا
مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں پھر سے غنڈہ گردی شروع کر دی، جتنا چاہے پھڑپھڑا لو۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی میڈیا پر کہا کہ غنڈہ گردوں کے گروہ نے جس کا نام پی ٹی آئی ہے، پنجاب میں اپنی شکست سامنے دیکھتے ہوئے پھر سے غنڈہ شروع کر دی۔
انہوں نے کہا کہ جتنا چاہے پھڑپھڑا لو، پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو آج انشاءاللّہ مل کر رہے گا۔ وہ ترقی جو 2018 میں ان سے چھین لی گئی تھی، وہ پنجاب واپس لے کر رہے گا۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز انشاءاللّہ۔